حضرت صاحب السلام و علیکم! بہت بے بس ہوں‘ آپ کو اللہ جزادے‘میں بہت پریشان ہوں عمر گزرتی جارہی ہے میری بہت خواہش ہے کہ میرا نکاح اسی سال ربیع الاوّل میں ہو جائے ہر سال ربیع الاوّل ایسے ہی گزر جاتا ہے۔ بڑی آس لے کر آج آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔میری طلاق کو آٹھ سال ہوچکے ہیں۔ نہ بھائی ہے نہ ہی والد ہیںایک ماں ہے جو بیمار ہے جسے میرا دکھ ختم کررہا ہے۔ آپ سے التجا ہے کہ کوئی وظیفہ بتائیں اسی سال میری شادی ہوجائے اور مجھے بھی زندگی کی خوشیاں مل جائیں۔(پوشیدہ)
جواب:شادی کیلئے اگر سچے دل اور سچی لگن سے یہ عمل کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ تسبیح روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ انشاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ یہ عمل لازم کریں۔ اپنے وزن کے برابر سب سےسستا ٹوٹا چاول لے کر اس میں سے ایک مٹھی چاول نکال کر اس کے ہر دانے پر اللہ الصمد پڑھنا ہے اور پھر اس مٹھی کو باقی چاولوں میں ملا کر اس صاف بہتے پانی میں جہاں مچھلی اور آبی جانور ہوںبہادیں۔ ان شاء اللہ ان اعمال کو لگن ‘ توجہ اور یقین کے ساتھ کریں ‘ آپ کی شادی اسی سال ہوجائیگی۔