محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ٹوٹکہ لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے ایک انڈا توڑ کر تھوڑا سا تقریباً تین چمچ سرسوں کا تیل شامل کرلیں‘ اچھی طرح پھینٹ لیں اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر انگلیوں سے مساج کریں تاکہ جذب ہوجائے اور دو سے تین گھنٹوں تک لگا رہنے دیں‘ بعد میں تھوڑے سے نیم گرم پانی سے سر کو اچھی طرح گیلا کرکے اسی انڈے سے بالوں کو ملیں‘ جھاگ بھی بنے گی‘ پھر نیم گرم پانی سے دھولیں‘ اچھی طرح سر صاف ہوجائے کہیں انڈا لگا نہ رہ جائے‘ یہی آ پ کا شیمپو بھی ہے‘ بس جب بال ہلکے نمی والے ہوں تو عبقری کے طب نبوی ہیئر آئل کو بالوں میں لگائیں۔ بال سلکی‘ خوبصورت اور وزنی ہوجائیں گے۔ نوٹ: فریج والا انڈا لگانے سے پہلے باہر نکال کر رکھ دیں‘ جب نارمل ٹمپریچر ہو تو پھر استعمال کریں۔(م۔ا، لاہور)