Search

روزی کی تنگی دور کرنے کے سریع الاثر عمل
جو شخص چاہے کہ روزی کی تنگی دور ہو اور رزق خوب فراخی سے نصیب ہو۔ اسے چاہئے کہ پابندی کے ساتھ جمعہ کی نماز فرض کے بعد بحالت تشہّد قبلہ رخ بیٹھے بیٹھے ستّر بار توجہ کے ساتھ پڑھے: اَلْمُعْطِیْ ھُوَ اللہُ اوّل و آخر سات سات بار درود شریف۔
سُبْـحَانَ اللہِ وَبـِحَمْدِہٖ کا اکسیر عمل:روزانہ پانچ سو مرتبہ سُبْـحَانَ اللہِ وَبِـحَمْدِہٖ پڑھیں روزی کے دروازے کھل جائیں گے۔ روایات سے ثابت ہے کہ اس کلمہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ ساری مخلوق کو روزی عطاء فرماتے ہیں۔
سورئہ فلق کا لاجواب عمل:جو شخص کثرت سے سورئہ فلق پڑھے گا۔ اس پر روزی انشاء اللہ بارش کے قطروں کی طرح برسے گی۔ یقین اور توجہ شرط ہے۔ یَاغَنِیُّ یَامُغْنِیُ کا مجرب عمل:فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گیارہ سو مرتبہ یَاغَنِیُّ یَامُغْنِیُ پڑھیں روزی کا مسئلہ انشاء اللہ حل ہو جائے گا۔ اوّل آخر طاق عدد میں درود شریف۔روزی کا اصل الاصل عمل:مغرب کی نماز کے بعد سورئہ واقعہ کا معمول بنائیں اور روزی کے معاملے میں قدرت الٰہی کا مشاہدہ دیکھیں۔روزی میں فراخی کیلئے مجرب ترین ترپھلا:تین کام کرلیں اور روزی کے متعلق بے فکر ہو جائیں اور حاسدوں کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پنا مانگیں۔ (الف) رازق (روزی دینے والا) صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کو مانیں اور دل میں کسی اور کے بارے میں یہ خیال تک نہ آنے دیں کہ میری روزی اس کے ہاتھ میں ہے۔(ب)دو رکعت پڑھ کر مسجد میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ سے پکا عہد کریں کہ کبھی حرام روزی کو اختیار نہیں کریں گے۔(ج)تھوڑا یا زیادہ جتنا مال اور رزق ملے اس میں سے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا حصہ نکالیں اور اسے نہایت خوشدلی سے فی سبیل اللہ کاموں میں خرچ کریں۔
سورئہ قریش کا عمل:مغرب کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ قریش ہر بار بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں۔ بہت مقبول، مفید اور موثر عمل ہے۔ اوّل آخر درود شریف پڑھیں۔