ہاضمہ خراب ہے تو بادام پیس لیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے ہر ماہ باقاعدہ سے پڑھتا ہوں‘ لاجواب نسخہ جات اور بے مثال وظائف سے زندگی میں سکون ہی سکون ہے۔ میرے پاس بھی عبقری قارئین کیلئے ایک نسخہ ہے۔ ھوالشافی: اگر ہاضمہ خراب ہو تو سبز پودینہ کے چند پتے اور بادام کی چند گریاں لے کر پیس لیں‘ پھر ان دونوں کو ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر قہوہ بنائیں جب ایک کپ رہ جائے تو بغیر چینی چسکی چسکی پئیں‘ ہاضمہ فوراً ’’کڑک‘‘ ہوجائے گا۔ ذائقہ کیلئے سونف بھی ڈال سکتے ہیں۔ میرا ذاتی آزمودہ ہے۔ (فرید احمد‘ کراچی)