Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کافی عرصہ سے پڑھ رہا ہوں‘ لوگوں کے لاجواب ٹوٹکے اور باکمال وظائف پڑھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔میںآپ کو ایک نسخہ ارسال کررہا ہوں جو کہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے اور اس نسخہ کو میری پوری ذمہ داری سےشائع کردیں۔ دست یا موشن کسی قسم کے ہوں: ھوالشافی: تخم ریحان لیکر صاف کرلیں۔ صبح خالی پیٹ اور عصر کے بعد یا دن میں کسی بھی وقت چھ ماشہ یا ایک تولہ ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھیں اور کسی میٹھے مشروب کے ساتھ پھانک لیں۔ یہ عمل دن میں دو مرتبہ کرنا ہے۔ ان شاء اللہ آدھ گھنٹہ میں ہرقسم کے موشن بند ہوجائیں گے۔ یہ نسخہ مجھے کسی حکیم صاحب نے بتایا تھا میں نے بارہا آزمایا ہے اور الحمدللہ کمال کی چیز ہے۔ ( صابر حسین ڈوگر‘ خانقاہ ڈوگراں)