محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کی نسلوں کو ڈھیروں خوشیاں اور عزتیں عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو لاکھوں نے نہیں کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدلنے کا ذریعہ بنایا۔ ایک ٹوٹکہ ہے کہ گرم پانی جتنا کہ چائے گرم ہوتی ہےاتنا ایک چھوٹاکپ لیں اور چسکی چسکی جس طرح چائے پیتے ہیں صبح نہار منہ پی لیں۔ آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا اور قبض نہ ہوگی اور انسان کبھی بوڑھا نہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو تاقیامت آباد رکھے۔ اور اسی طرح خیر کا ذریعہ بنائے رکھے۔ (عمران علی‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)