محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ہر قسم کی کمزوری کیلئے آزمودہ لاجواب نسخہ ہے۔ خاص طور پر مرد حضرات ضرور استعمال کریںاور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ عقر قرحا پچاس گرام‘ تخم ریحان پچاس گرام‘ مصری پچاس گرام۔ ترکیب: تخم ریحان کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ بعد میں تخم ریحان اس سفوف میں ثابت مکس کردیں۔ نسخہ تیار ہے۔ خوراک: آدھا چمچ کھانے کے بعد صبح و شام استعمال کریں۔ (حکیم فاروق‘ مظفرگڑھ)