Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری کی ویب سائٹ سے دو انمول خزانے کے بارے معلوم ہوا۔ مجھے ایک مشکل درپیش آئی کہ میں نے اپنی ای میل ایڈریس کا پاسپورڈ تبدیل کیا‘ کچھ دنوں بعد میں ای میل چیک کرنے لگی تو پاسپورڈ بھول چکی تھی۔ بہت پریشان ہوئی‘ سو چ سوچ کر سر میں درد شروع ہوگیا۔ دو دن تک سردرد نہیں گیا‘یاد ہی نہیں آرہا تھا۔ پھر مجھے دو انمول خزانہ کا خیال آیا پاسورڈ کی نیت کرکے پڑھنا شروع کردیا‘ کچھ ہی دیر بعد پاسورڈ لکھنے بیٹھی تو ای میل ایڈریس کھل گیا۔ میں حیران بھی تھی اور انتہائی خوش بھی‘ یقین ہوگیا کہ واقعی دو انمول خزانہ میں بہت طاقت ہے۔ (شانزے)