Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنا ایک آزمودہ نسخہ قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔کسی کے جوڑوں اور پٹھوں میں درد ہو اور کھچاؤ وغیرہ ہو تو درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ھوالشافی: کلونجی‘ کاسنی‘ دانہ میتھی‘ الائچی چھوٹی‘ یہ چاروں اشیاء ہم وزن لے کر گرینڈ کرلیں۔ رات کو ایک چٹکی دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں پھر اس کا کمال دیکھیں۔ اگر پھکی نہیں کھائی جاتی تو کیپسول بھرلیں تو بھی ٹھیک ہے۔ (اورنگزیب سدھن زئی‘ ہری پور ہزارہ)