Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نہایت ادب سے عرض ہے کہ میں ایک نسخہ عبقری قارئین کیلئے بتانا چاہتا ہوں۔ یہ ہمارے بڑوں کے زمانے کا ایک چھوٹا سا نسخہ مگر ہے بڑے ہی کام کا۔ شاید میری اس چھوٹی سی کاوش سے کسی کا بھلا ہوجائے اور میری لیے بخشش کا سامان بن جائے۔ جسمانی تمام دردوں اور معدے کے امراض کیلئے لاجواب چیز ہے۔ ھوالشافی: جنگلی آک کی ڈوڈی کے اندر سے ستارے کی مانند جو چیز ہوتی ہے وہ نکال لیں‘شیشہ نمک‘ کالی مرچ یہ تینوں اشیاء ہموزن لے کرکوٹ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک یا دو گولی صبح، دوپہر شام نیم گرم دودھ سے کھائیں۔ ان شاء اللہ تین یا چار دن میں درد کو آرام آجائے گا اور معدہ کے امراض بھی ٹھیک ہونا شروع ہوجائیں گے۔یہ ٹوٹکہ بہت ہی سستا ہے مگر اسے معمولی ہرگز نہ سمجھیے گا۔(اصغر علی)