محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے سیکنڈ ایئر کے امتحان ہورہے تھے میں نے عبقری میں پڑھا کہ اگر درس سنا جائے تو رزلٹ بہت اچھا آتا ہے۔ میں نے اس نیت سے آپ کے درس سننا شروع کردئیے۔ روزانہ کبھی ایک یا کبھی دو درس لازمی سنتی‘ الحمدللہ میرا جب رزلٹ آیا تو اتنے اچھے مارکس کے میری تمام دوست حیران رہ گئیں کہ تمہاری تو اتنی اچھی تیاری ہی نہ تھی پھر یہ کمال کیسے ہوگیا؟ تو میں نے سب کو آپ کے درس سننے کا بتایا اور آپ کی ویب سائٹ سے درس سننے کا طریقہ بھی سکھادیا۔ میرا سٹوڈنٹس کو مشورہ ہے کہ امتحان کی نیت کرکے درس سن لیں ان شاء اللہ کامیاب ہوجائیں گے۔ (ب۔آ)