Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے ایک عمل 28 فروری 2013ء کے درس میں فرمایا تھا کہ صرف اپنے لیے نہیں مانگو دنیا میں بسنے والے انسانوں اور جنات کیلئے مغفرت مانگا کرو‘ میں آپ کو کیا بتاؤں کہ اس عمل کی تعداد اب تک بیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اس دعا کے کرشمات تو میں نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ آپ کیلئےدل سے دعائیں نکلتی ہیں‘ میں انڈیا کے شہر ممبئی میں رہتا ہوں‘ مگر انٹرنیٹ پر جب بھی درس سنتا ہوں ایسے لگتا ہے کہ تسبیح خانہ لاہور میں موجود ہوں۔ جو چاہتا ہوں مجھے مل جاتا ہے۔ سب دوسروں کیلئے مانگنے کا کمال ہے۔ (ف، انڈیا)