Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند اچھی باتیں ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ حضرت  لاہوری رحمۃ اللہ علیہ نے بے دینی کے اسباب کے حوالے سے بتایا اسی (80) فیصد بے دینی کا سبب حرام کی کمائی‘ دس فیصد بے نمازوں کا کھانا‘ دس فیصد نیک لوگوں کی صحبت سے دور رہنا ہے۔ایک نیک مقصد: پلاسٹک شاپر کا متبادل استعمال کرنے کی کوشش اس نیت سے کریں کہ اس کی وجہ سے نالی‘ گٹر بند نہ ہو او ر اس کے جلنے سے جو آلودگی پھیلتی ہے وہ نہ پھیلے۔ روزانہ ایک شاپر کم کرنے کی کوشش کریں۔مزید ہر روز‘ ہر ہفتہ‘ ہر ماہ ایک مسنون عمل‘مسنون دعا‘ قرآن مجید کی ایک آیت سمجھیں‘ عمل کریں‘ یاد کریں۔ دنیا بھر کے تمام مرحومین کو روزانہ دس مرتبہ س

پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔ یہ کم از کم ہے باقی جتنا آپ مناسب سمجھیں کرسکتے ہیں۔ (محمدافضل رحمانی‘ خوشاب)