Search

عیسائی راہبوں کے ساتھ حسن سلوک
سن۶ ہجری میں آپ ﷺ نے کوہ سینا کے عیسائی راہبوں کو جو سینٹ کیتھرائن کی خانقاہ میں رہتے تھے۔ بڑی مراعات دیں‘ یہ رواداری کی ایک شاندار مثال ہے‘ اس چارٹر میں آپ ﷺ نے یہ ضمانت دی کہ عیسائیوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے گا‘ ان کے گرجوں اور ان کے پادریوں کی رہائش گاہوں کی پوری حفاظت کی جائے گی‘ ان پر غیرمنصفانہ ٹیکس نہ لگائے جائیں گے‘ کوئی بشپ اپنے منصب سے معزول نہ کیا جائے گا‘ کوئی عیسائی اپنے مقدس مقامات کی زیارت کو جائے گا تو اس زیارت میں اس کی کوئی مزاحمت نہیں کی جائے گی۔ کسی گرجے کو منہدم کرکے مسجد یا کسی مسلمان کا گھر نہ بنایا جائے گا‘ ان پرمذہب کی تبدیلی کیلئے کوئی جبر اور زور نہ ڈالا جائے گا۔