اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 29 :باپ کا تقدس اسلام اور جدید سائنس: ماں کی عظمت کے بعد والد یعنی باپ کا درجہ آتا ہے‘ وہ ایسی بامقام شخصیت تو ہے جسے دیکھنے سے مقبول حج و عمرے کا ثواب ملتا ہے‘ آخر اس صاحب مقام کی خدمت کا کیا حق ہوگا‘ مجھے تو بعض اوقات ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے جو اپنے والد کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ایک صاحب نے کہا میں نے اپنے بچوں کو محنت مزدوری کرکے اعلیٰ تعلیم دلوائی‘ مگر بیٹے باپ کے نافرمان بن گئے‘ آخر باپ نے بھیک مانگنا شروع کردی‘ بیٹے کہتے ہیں ابا کسی اور علاقے میں جاکر بھیک مانگا کرو کیونکہ ہمیں شرم آتی ہے۔ افسوس اس عمل سے شرم آتی ہے لیکن اس کی خدمت اور اطاعت نہ کرکے شرم ہی نہیں آتی۔ میں نے اس مضمون پر لکھنے اور تحقیق و محنت کرنے کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے 2003ء میں یہ کتاب تالیف کی۔ اس کتاب کی تیاری میں جن محترم احباب، کتب، رسائل، اخبارات کی مدد رہی ان کے نام درج ذیل ہیں:۔ کتاب: تم جو مسکراؤ تو سب مسکرائیں۔ بخاری۔ مسلم۔ شعب الایمان بیہقی۔ الحزب الاعظم۔ روزنامہ جنگ۔ معارف القرآن۔ اصلاح خطبات۔ مثالی والد۔ روزنامہ نوائے وقت‘ نوائے وقت سنڈے میگزین۔ روزنامہ جنگ لندن۔ روزنامہ پاکستان۔ رواداری اورمغرب۔ تحقیق محمد صدیق شاہ بخاری۔ روزنامہ خبریں۔ ورکنگ مدر۔ کرسچیئین مانیٹر۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔