Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں۔ میرے اکثر دوست مردانہ کمزوری کا شکار تھے جس کا وہ مختلف جگہوں سے علاج کروا رہے تھے۔ ایک دن اس بیماری کا ذکر ہماری کمپنی میں ہوا تو میرے ایک سعودی دوست نے ایک نسخہ دیا جس نے بھی استعمال کیا تعریف کیے بنا نہ رہ سکا۔ ھوالشافی: مصری، سفیدموصلی، کالی موصلی ہم وزن لے کر پیس کر سفوف بنالیں اور چائے والا چمچ صبح وشام شہد ایک چمچ میں مکس کرکے کھائیں اوپر سے دودھ کا ایک گلاس پی لیں۔ انشاء اللہ بھرپور فائدہ ہوگا۔ (ح،ر۔سعودی عرب)