Search

دوران سفر ایک مرتبہ احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کو کسی گاؤں میں رات ہوگئی۔ وہ ایک مسجد میں رات گزارنے کیلئے گئے تو چوکیدار نے نکال دیا‘ آپ مسجد کے باہر فرش پر سوگئے‘ چوکیدار نےپاؤں سے پکڑ کر گھسیٹ کر مسجد سے دور کردیا۔ اس دوران ایک آدمی آیا اور انہیں اپنے گھر لے گیا‘ وہ شخص چلتے پھرتے ہر کام کے دوران استغفار پڑھتا تھا‘ صبح امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے پوچھا آپ کو استغفار پڑھنے کا کوئی فائدہ بھی ہوا؟ تو اس شخص نے کہا: میری ہردعا قبول ہوئی سوائے اس کے کہ میری ملاقات امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے ہوجاتی تو امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو بتایا میں ہی احمد بن حنبل ہوں اور دیکھو تمہارے استغفار پڑھنے کی برکت سے مجھے کیسے گھسیٹ کر تمہارے پاس پہنچایا گیا۔ (شیبا عروج‘ حضرو)