محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس قد بڑا کرنے کا ایک آزمودہ روحانی و جسمانی ٹوٹکہ ہے۔اگر کسی کا قد چھوٹا ہو اور وہ لمبا قد کرنا چاہتا ہو تو الٓرٰ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْمُبِیْنِ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ یَااَللہُ یَامُرِیْدُ عرق گلاب میں زردہ رنگ ملا کر تین چینی یا پلاسٹک کی پلیٹوںپر لکھ کر ایک پلیٹ صبح نہار منہ، ایک عصر کے بعد اور ایک رات کےوقت سوتے ہوئے پانی سے دھو کر پی لیں۔ یہ عمل چھ ماہ تک مسلسل جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں کم از کم بارہ گھنٹے لیٹنے کے پروگرام پر عمل کریں۔ اس بات کا خیال رکھیں لیٹے ہوئے ٹانگیں بالکل سیدھی رکھیں اور تکیہ اونچا ہو تاکہ دوران خون پاؤں کی طرف رہے۔ انشاء اللہ کچھ عرصہ یہ عمل کرنے سےقد میں اضافہ ہوجائے گا۔ (شگفتہ حبیب‘ لاہور کینٹ)