Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس گلے میں ٹانسلز ہوں یا ناک بند ہو اس کیلئے نسل درنسل آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:
ھوالشافی:صبح خالی پیٹ دیسی لہسن کے دو جوے (کلیاں) بغیر پانی کے باریک پیس لیں اور اس پسے ہوئے لہسن کو کاٹن برڈ کی مدد سے حلق میں کوا (حلق میں ایک گوشت کا لوتھڑا لٹکا ہوتا)اس پر لگانے کے بعد تقریباً تیس منٹ تک منہ کھول کرسورج کی شعائیں حلق میں جائیں‘ گہرے سانس لیں تو فائدہ پہلے دن سے ہی شروع ہوجاتا ہے مگر تین دن لازمی کریں۔ یاد رکھیے کہ سورج نکلتے وقت یہ ٹوٹکہ میری نانی، والدہ اور اب میرا آزمودہ ہے۔ (ا۔خ، بفرزون کراچی)