Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس عبقری قارئین کیلئے ایک تحفہ ہے جو میں ان کی نذر کرتا ہوں۔ اگر پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن دونوں سائیڈ سے گوشت میں دھنس گئے ہوں اور آپریشن کروانا پڑتا ہو اور دوبارہ بڑھ جاتے ہوں‘ میرا کئی سالوں سے استعمال شدہ نسخہ ہے خود بھی استعمال کیا اور بہت سے لوگوں کو بھی کروایا ہے۔ ھوالشافی: بوٹی کا نام بھنگرہ سفید پھول والی۔ ترکیب استعمال: بھنگرہ بوٹی بمع پتوں کے لے کر کچل کر پانی نکال لیں ایک پیالی میں پانی ڈالیں اور اس کے آگے روئی رکھ کر پانی کو چھان لیں۔ بوٹی کے پانی کو روئی رکھ کر ہی پننا ہے کپڑے سے نہیں پننا۔ ایک ایک قطرہ ناخن کےدونوں سائیڈوں پر ڈالیں‘ انشاء اللہ چند دن کے استعمال سے ناخن بڑھنا رک جائیں گے اور آپریشن کی ضرورت نہ رہے گی۔ لاجواب چیز ہے آزمائیں اور دعائیں دیں۔(محمد صادق‘ گجرات)