Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بڑے بڑے کام کرجاتے ہیں۔ میرے پاس بھی خونی بواسیر کا بارہا کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے ۔
ھوالشافی:سنگ جراحت ایک چکنا پتھر ہے‘ دس سے بیس روپے کا لے کر رکھ لیںجس شخص کو خونی بواسیر ہو‘ اس کو کہیے کہ اس کو پیس کر سفوف بنالیں‘ اس کا سفوف سفید رنگ میں ہوگا۔ رات کو ایک عدد پکا ہوا کیلا لیں اس کو چھلکے سمیت چھری سے درمیان میں لمبائی کے رخ سے کاٹ کر اس کے اندر سفوف سنگ جراحت اچھی طرح چھڑک دیں پھر اس کو بند کرکے دھاگے سے لپیٹ کر کمرے سے باہرکھلے آسمان کے نیچے اوس میں لٹکا دیں اورصبح نہار منہ ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے یہ کیلا چھیل کر کھالیں، اس طرح یہ تین دن لگاتار کرنا ہے۔ اس عمل کے دوران گرم چیزوں سے مکمل پرہیز کرنا ہے۔ تین دن کے اندر انشاء اللہ تعالیٰ خون بواسیر بند ہوجائے گا۔یہ نسخہ ایک شخص نے استعمال کیا جو اس بیماری سے تنگ تھا اور بیرون ملک مقیم تھا میں نے اسے یہ ٹوٹکہ بتایا اور جب اس نے استعمال کیا تین دن میں ٹھیک ہوگیا۔آپ بے دھڑک کسی بھی شخص کو استعمال کرواسکتےہیں۔ (محمد یامین‘ کراچی)