Search

غیرمسلم مہمان سے حسن سلوک: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ کے پاس ایک کافر بطور مہمان آکر ٹھہرا، آپ ﷺ نے اسے بکری کا دودھ پیش کیا۔ اس نے پی لیا۔ پھر دوسری کا پیا، یہاں تک کہ وہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا۔ (مسلم 2063)
غیرمسلم کی عیادت: غیرمسلم اگر بیمار ہوجائے تو اس کی تیمار داری کرنی چاہیے کیونکہ اس سے دل نرم ہوتے اور اسلامی دعوت کے دروازے کھلتے ہیں۔ سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا بیان ہے کہ ایک یہودی لڑکا بسا اوقات نبی کریم ﷺ کی خدمت کیاکرتا تھا۔ وہ بیمار پڑ گیا تو نبی کریم ﷺ اس کی عیادت کیلئےتشریف لے گئے، اس کے سر کی جانب بیٹھے اور فرمایا: اسلام قبول کرلو، اس لڑکے نے اپنے والد کی جانب دیکھا تو اس نے کہا: ابو القاسم (نبی کریم ﷺ) کی بات مان لو۔ اس لڑکے نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگیا پھر رسول اکرم ﷺ اس کے پاس سے جب واپس آئے تو فرمارہے تھے: ’’تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے اسے (جہنم) کی آگ سے بچالیا۔ (البخاری 1356)