Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے دو سال سے مسلسل عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ الحمدللہ! میں اس سے روحانی و طبی حوالے سے بہت فیض یاب ہوا ہوں۔ میری بہت سی گھریلو وکاروباری الجھنیں‘ پریشانیاں اس رسالے میں موجود وظائف سے حل ہوئیں اور اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹوٹکوں سے میری اور میرے اہل و عیال کی بہت سی بیماریاں ختم ہوئیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! عبقری رسالے میں آنے والی ماہانہ روحانی محفل میں اپنے مسائل کے حل کیلئے ہر ماہ ضرور کرتا ہوں۔ ہر گرمیوں کے اغاز میں مجھے شدید گرمی ہوجاتی جس کی وجہ سے میرے منہ میں چھالے بن جاتے‘ جس کی وجہ سے میں کچھ بھی کھاپی نہیں سکتا تھا‘ میں نے بہت سے ٹوٹکے آزمائے مگر وقتی فائدہ ہوتا‘ مختلف ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا مگر بے سود‘ سب سے تھک ہار کر میں نے اس کے علاج کیلئے روحانی محفل کرنا شروع کردی‘ الحمدللہ! پچھلے سال میں نے روحانی محفل کی تھی نہ مجھے پچھلے سال منہ میں دانے ہوئے اور نہ ہی ان گرمیوں میں۔ میں بالکل ٹھیک اور فریش ہوں۔