Search

ھوالشافی: سبزالائچی ایک تولہ‘ مصطگی رومی دو تولہ‘ سورنجان شیریں دو تولہ‘ ایلوا دو تولہ‘ سقمونیہ ایک تولہ۔ سب کو الگ الگ کوٹ کر کپڑے میں چھان لیں۔ چند قطرے پانی ملا کر چنے برابر گولیاں بنالیں۔ خوراک: تین دن دو، دو گولیاں تینوں وقت‘ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے کے بعد۔ چھ دن ایک، ایک گولی تینوں وقت پانی کے ساتھ۔ تین دن وقفہ کے بعد انشاء اللہ درد ختم ہوجائے گا۔ اگر اس کے بعد ضرورت پڑے تو چھ دن ایک گولی صبح اور ایک گولی شام پانی کے ساتھ لیں۔ انشاء اللہ عرق النساء ختم ہوجائے گا۔ اس کے استعمال سے سیاہ دست آئیں گے لیکن دوا کا استعمال بند نہ کریں۔ پرہیز: تمام بادی چیزیں چاول، دہی، آلو، آم ، بیسن،چنے اور تمام دالیں‘ بڑے کا گوشت وغیرہ۔

حیات الرحیم خان‘ سانگھڑ)۔