Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے سورۂ توبہ کی آخری آیتحَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾سے بہت کچھ پایا ہے جب بھی کسی مشکل میں پھنس جاتی ہوں تو یہ پڑھتی ہوں‘ فوری حل مل جاتا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے ایک دکاندار سے پچیس ڈوپٹوں کا تھان خریدا‘ گھر آئی تو پچیس ڈوپٹوں کے بجائے پچیس گز تھے حالانکہ62.5 گز ہونا تھے۔ میں نے گھبراہٹ میں یہ آیت پڑھنا شروع کردی۔ حاجت کے دو نفل بھی پڑھے۔ واپس گئی تو اللہ پاک کے حکم سے وہ پٹھان بھائی مان گئے لیکن غصہ بہت ہوئے۔ کہنے لگے خبردار! آئندہ میری دکان پر مت آنا۔ اس کے علاوہ بھی ان گنت واقعات اور فوائد ہیں جو اس آیت کی برکت سے ملے۔ الحمدللہ!(بشریٰ یوسف‘ کراچی)۔