Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ وظیفہ عبقری کے سابقہ کسی شمارے میں بھی چھپ چکا ہے۔میرے پڑوسی کو کافی پریشانیاں لاحق تھیں‘ میں ان کو لیکر مقامی مسجد کے امام صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے شفقت فرمائی اور یہ وظیفہ عنایت کیا۔ اس نے کیا تو اللہ نے اس کی پریشانیاں ختم کردیں۔ایک بار واہ کینٹ کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے خطبہ میں بھی امام صاحب اس وظیفے کی کرامات بتارہے تھے۔کسی بھی دکھ‘ پریشانی کے وقت یہ وظیفہ کرلینا اس دکھ اور پریشانی کو ختم کردیتا ہے۔ وظیفہ یہ ہے:۔ اول و آخر سو سو بار درود پاک اور درمیان میں پانچ سو بار لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ پڑھیں۔حضور نبی اکرم ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ

لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ99 بیماریوں کی شفاء ہے۔(ڈاکٹر عباس علی‘ واہ کینٹ)۔