Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔انگلیوں کے درمیان خلاء کو دن میں دو سے پانچ بار مسل کر دبائیں ہر قسم کے امراض سے نجات پائیں۔٭سر کا درد منٹوں میں غائب کرنے کیلئے پیاز کاٹ کر اس کو سونگھیں۔٭آنکھوں کی تکلیف دور کرنے کیلئے جس آنکھ میں تکلیف ہو اس کے مخالف پیر کے ناخن پرآک کا دودھ ڈالیں۔ تکلیف ختم ہوجائے گی۔ ٭پیٹ بڑھ رہا ہو تو سوتے وقت سرسوں کا تیل ناف میں لگائیں۔ کچھ عرصہ متواتر استعمال کریں انشاء اللہ اس ٹوٹکے کے استعمال سے پیٹ کا بڑھنا رک جائے گا۔

(محمد بلال یارو کھوسہ‘ ڈیرہ غازی خان)


عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں

قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔