محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے عبقری کی وجہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا‘ اللہ آپ کو اجرعظیم دیں اور عبقری قیامت تک رہے۔الحمدللہ! جب سے عبقری سے تعلق بنا ہےہم تمام گھر والے نماز پڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔اب میں چاہتی ہوں کہ میری روحانی ترقی ہو اور مجھے اللہ کا قرب عطا ہو۔حضرت حکیم صاحب! میں نے ایک فورس میں اپلائی کیا تھا۔ اس کا پہلا ٹیسٹ ایک میل فاصلے کی دوڑ تھی۔دوڑ سے دو دن پہلے میں شدید بیمار ہوگئی‘ جس دن دوڑ تھی مجھے بہت کمزوری محسوس ہورہی تھی‘ جب دوڑ شروع ہوئی تو میں نے بھاگنا شروع کیاابھی تھوڑا ہی بھاگی تھی کہ مجھ میں اور بھاگنے کی ہمت نہ رہی‘ میں نے جلدی جلدی یَاحَفِیْظُ پڑھنا شروع کردیا‘میں یَاحَفِیْظُ پڑھتی رہی اور مجھے پتہ بھی نہ چلا کہ کب میں نے ایک میل کا فاصلہ طے کرلیا اور میں اس ٹیسٹ میں پاس قرار دی گئی۔انشاء اللہ اعمال کی برکت سے اگلا تحریری ٹیسٹ بھی پاس کرجاؤں گی۔(کرن ایوب‘ گوجرانوالہ)۔