Search

٭ علم کا تقاضا عمل ہے اگر تم علم پر عمل کرتے تو دنیا سے بھاگتے کیونکہ علم میں کوئی چیز ایسی نہیں جو حب دنیا پر دلالت کرتی ہو۔٭عالم اگر زاہد نہ ہو تو اپنے زمانے والوں پر عذاب ہے۔٭مومن اپنے اہل و عیال کو اللہ پر چھوڑتا ہے اور منافق زر ومال پر۔٭ اپنی مصیبتوں کو چھپاؤ اللہ کا قرب حاصل ہوگا۔ ٭بہترین عمل لوگوں کو دینا ہے‘ لوگوں سے لینا نہیں۔٭ ظالم اپنے ظلم سے مظلوم کی دنیا خراب کرتا ہے اور اپنی آخرت۔٭ وہ روزی جس پر شکر نہ ہو اور وہ تنگی جس پر صبر نہ ہو فتنہ ہے۔٭ جسے کوئی ایذا نہ پہنچے اس میں کوئی خوبی نہیں۔٭ مسکینوں کو ناخوش رکھ کر اللہ تعالیٰ کو راضی رکھنا ممکن نہیں۔٭ میں ایسے مشائخ کی صحبت میں رہا ہوں کہ ان میں کسی ایک کی بھی دانت کی سفیدی نہیں دیکھی۔ ٭دنیادار دنیا کے پیچھے دوڑتے ہیں اور دنیا اہل اللہ کے پیچھے۔ (حکیم ریاض حسین مکڑوال‘ میانوالی)۔