Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس خارش‘ چنبل‘ داد‘ پھوڑے پھنسی کیلئے پچیس سالہ آزمودہ نسخہ ہے۔ جو میں قارئین ماہنامہ عبقری کی خدمت میں ہدیہ کررہا ہوں۔ ھوالشافی:گندھک آملہ سار2 تولہ‘ مشک کافور3 ماشہ‘ ست الائچی3 ماشہ‘ ست اجوائن 3 ماشہ‘ ست پودینہ 3 ماشہ‘ ویزلین250 گرام‘ بورک 1 تولہ‘ زنک آکسائیڈ1 تولہ‘ ڈیٹول50 گرام‘ تیل تارا میرا2 تولہ۔
ترکیب و طریقہ استعمال: گندھک کو باریک پاؤڈر کرکے تمام چیزیں ملالیں۔ مرہم سی بن جائے گی۔ متاثرہ جگہ پر صبح و شام لگائیں۔انشاء اللہ چند دن کے استعمال سے واضح فرق پڑجائے گا۔یہ نسخہ میں پچھلے 25 سال سے لوگوں کو استعمال کروارہا ہوںالحمدللہ! جس نے بھی بنایا اور لگایا لاجواب پایا۔ (حاجی سلطان احمد‘ رحیم یار خان)۔