Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہیں‘ میں عبقری پچھلے چار سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کے صدقے سے ہم سب کی مغفرت فرمائیں‘ عبقری پڑھنے سے مجھ میں بہت سی خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب! قارئین کیلئے چنبل کے مرض کا آسان سا نسخہ بھیج رہا ہوں۔
ھوالشافی:سانپ کے اوپر کی کھال جو کہ سانپ اکثر گزرتے ہوئے اتار دیتا ہے‘ کسی بھی سانپ کی اوپر کی کھال (جسے ہم جھلی بولتے ہیں‘ پنساری سے مل جاتی ہے)لے لیں اور سرسوں کے تیل میں اس جھلی کو اچھی طرح پکائیں جب یہ جھلی اچھی طرح تیل میں حل ہوجائے تو اسے اتار لیں اور تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں‘ پھر رات کو چنبل والی جگہ پر لگائیں اور سوجائیں انشاء اللہ چند دن کے عمل سے چنبل جیسا نامراد مرض ختم ہوجائےگا۔ (محمد مرسلین‘ایبٹ آباد)۔