Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک لُو لگنے سے بچنے کا نسخہ بلکہ شربت لکھ رہی ہوں۔ ھوالشافی: کچے آم لے کر چھلکا اتار کر پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ دو چار ابال آنے پر آم گل جائے گا۔ ٹھنڈا ہونے پر گٹھلیاں ہاتھ سے مل کر نکال دیں اور گرینڈر میں پیس لیں۔ یہ شربت سا بن جائے گا۔ اس ایک کلو آم میں دو کلو چینی ملا کر دوبارہ جوش دے دیں تاکہ میٹھا مکس ہوجائے۔ سب ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں بھرکر رکھ دیں۔ پیتے وقت تھوڑا پانی پانی ملا کر پئیں۔ شدید گرمی اور لُو سے بچاتا ہے۔ آج کل رمضان ہے‘ افطاری اورسحری میں استعمال کریں سارا دن گرمی کا احساس تک نہ ہوگا۔ (مسزتنویر‘ گوجرخان)۔