Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جس سے مرتے دم تک سردرد نہیں ہوگا۔ عمل یہ ہے کہ پہلی دفعہ بچے کے جب بال اتروائیں تو ضائع مت کریں بلکہ ان کو اکٹھا کرکے ان کا وزن کرلیں اس وزن کے برابر چاندی کی قیمت لگوائیں جو قیمت بنے اس کی کوئی بھی چیز تقسیم کریں یا صدقہ کریں‘ انشاء اللہ پوری زندگی سردرد نہیں ہوگا۔ یہ عمل ہمارےگھر میں ایک جاننے والا ڈاکیا آتا تھا اس نے بتایا تھا جب میں پیدا ہوا تھا اس وقت امی نے یہ عمل کیا تھا‘ الحمدللہ! مجھے کبھی بھی سردرد نہیں ہوا۔ (محمدرمضان‘ جھنگ)۔