Search

مجھے پچھلے پندرہ سال سے گیس، تیزابیت اور تبخیر معدہ کا شدید مرض تھا۔ زندگی بھر کی کمائی صحت کی تلاش میں خرچ کرچکا تھا۔ گھر دیسی، انگریزی اور ہومیوپیتھک دواؤں سے مطب اور ہسپتال کا منظر پیش کرتا تھا۔ گھر کے کسی بھی حصے سے ملنے والی دوا مثلاً گولی، کیپسول، ٹیکہ ، پھکی،شربت، خمیرہ اور معجون کومیری دوا سمجھ کر گھر والے مجھے ہی دے دیتے تھے‘ چاہے وہ گھر کے کسی بھی فرد کی ہو۔ یہاں تک کہ دوست احباب بھی ہمدردی اور مذاق کے ملے جلے لہجے میں اکثر پوچھتےہیں کہ آج کل کس حکیم یا ڈاکٹر کےزیرعلاج ہو۔ اللہ تعالیٰ نے پھر ایک معمولی سے نسخے کو میرے لیے صحت کاذریعہ بنادیا‘ جس کے چند روز استعمال سے اب اس درج بالامرض کا نام ونشان بھی نہ رہا۔

وہ نسخہ یہ ہے۔

ھوالشافی: سونف ایک پاؤ‘ شکر دیسی آدھ پاؤ‘ چھلکا اسپغول ایک چھٹانک۔ ترکیب: سونف کو توے پر ہلکا سا بھون کر ٹھنڈا ہونے پر ہاون دستہ میں دلیہ نما کوٹ لیں اور باقی دو اجزاء کو اس میں اچھی طرح ملا کر ڈبے میں محفوظ کرلیں۔ طریقہ استعمال: ہر کھانے کے بعدچائے کا چمچ پھکی لے کر منہ میں چبائیں اور رس کو نگلتے رہیں حتیٰ کہ اس طرح ساری پھکی جوس بن کر اندر معدہ میں پہنچ جائے۔ اس کے ایک یا دو گھنٹے بعد پانی پئیں۔ بنائیں، کھائیں اور قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کیلئے میری طر ح اس پھکی کو مثالی صحت کا ذریعہ بنائے۔ (آمین) (ج،ر)۔