Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے دو سال سے پڑھ رہی ہوں۔اس رسالے میں موجود وظائف اور نسخہ جات نے میری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ اس میں موجود وظائف نے میری بہت سی پہاڑ جیسی مشکلات ختم کردی ہیں جس کیلئے میں آپ کو ‘ آپ کی نسلوںاور ادارہ عبقری کے ہر کارکن کو ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھتی ہوں۔ محترم حکیم صاحب!مجھے مراقبے کا شوق تقریباً پانچ چھ سال پہلے کا تھا‘ مراقبے کے بارے میں میں نے نیٹ پر بہت ریسرچ بھی کررکھی تھی لیکن کبھی مراقبے سے کچھ ملا نہیں تھا۔ مگر جب سے عبقری رسالہ میں موجود مراقبہ کا پڑھا اور میں نے چھ ماہ مسلسل مراقبہ کیا تو ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ میں دوسرے آسمان پر ہوں اور ہر طرف مجھے روشنی ہی روشنی نظر آئی ‘ اسی طرح مختلف مراقبوں میں مجھے مختلف متبرک جگہوں کی زیارات کروائی گئیں ‘ مراقبہ کرنے کی وجہ سے میری بہت سی روحانی و جسمانی بیماریاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔(پوشیدہ)۔