Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے ہم گھر والوں کا عبقری سے تعارف ہوا ہے ہمیں بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اس میں موجود وظائف کی وجہ سے ہمارے گھر میں اب بہت سکون ہے۔ محترم حکیم صاحب! میرے والد کو کسی بزرگ نے استخارہ کا ایک عمل بتایا‘ اب ہم نے جو بھی کام کرنا ہوتا ہے پہلے اس استخارہ کو کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم بہت سے نقصانات سے بچ جاتے ہیں۔ ہمارے لیے جو بہتر ہوتا ہے اس استخارہ سے ہمیں پتہ چل جاتا ہے۔

:استخارہ یہ ہے
دو رکعت نفل حاجت کی نیت سے پڑھیں‘ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں‘ پھر سلام پھیر کر اول و آخر سات مرتبہ درودپاک اور گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ اور دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر تسبیح پر دم کردیں۔ اگر تسبیح سیدھی چلے تو کام ٹھیک اگر تسبیح دائیں بائیں چلے تو وہ کام ٹھیک نہیں۔ شرط ہے کہ جو شخص یہ استخارہ کرے وہ اشراق کے نفل کا پابند ہو۔ (چمن ارشاد)۔