اگر معاشی حالات خراب ہوجائیں اور رزق میں تنگ دستی ہوجائے اور کسی طرح رزق میں کمی دور نہ ہوتی ہو تو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ
اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِہٖ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا(فاطر41)
انشاء اللہ رزق میں اضافہ ہوگا۔
بڑا آدمی بنتے کیلئے: بڑا آدمی بننے کیلئے کوئی نصب العین رکھو جس کا تعلق ملک کے حقیقی مفاد سے ہو‘ پھر دل و جان سے اس کے حصول کیلئے کوشاں رہو۔ لوگ تمہاری مخالفت کریں گے‘ تم پرواہ نہ کرو اور مسلسل کام کیے جاؤ‘ کسی کی ناجائز طرف داری نہ کرو اور کسی کو نہ ہی دھوکہ دو۔ اپنے آپ کو بڑا نہ سمجھو بلکہ حقیر اور بے وسیلہ جانو مگر کسی غیبی مدد کے منتظر نہ رہو۔ یقیناً تم ایک دن بڑےا ٓدمی بن جاؤ گے۔ (حاجی محمد وارث‘ راولپنڈی)۔