محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں دل سے نکلتی ہیں ۔آپ عبقری کے ذریعے دوسروں کی خدمت کررہے ہیں‘ لاکھوں لوگوں کی رہنمائی اور بھلائی ہورہی ہے۔ ہم سب گھر والے دل سے آپ کے شکرگزار ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وتندرستی اور لمبی زندگی اور دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ آمین! آج میں آپ کو پہلی مرتبہ خط لکھ رہی ہوں۔ میں ایک نسخہ لکھ رہی ہوں جو کہ میرا آزمودہ ہے۔ اگر کسی کو بخار ہو اور ساتھ نہ چھوڑ رہا ہو‘ ذرا سی ہوا چلنے یا ہلکی سی ٹھنڈ لگنے سے بخار ہوجاتا ہو تو جس وقت بخار نہ ہو یعنی تھوڑی دیر کے لیے اترا ہو تو اسی وقت نیم گرم پانی ایک گلاس لیں اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر پی لیں۔ انشاء اللہ دوبارہ بخار نہ ہوگا۔ (مسز عارف محمود‘ راولپنڈی)۔