محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والدین میرے لیے بہت پریشان تھے‘ میرا جہاں سے بھی رشتہ آتا بات ہوتی کچھ دنوں کے بعد بغیر کسی وجہ سے رشتہ ختم ہوجاتا جس وجہ سے ہم سب گھر والے بہت پریشان تھے۔ پھر ہمیں ہماری ایک رشتہ دار نے بتایا کہیں یہ بندش نہ ہو۔۔۔! پھر میرے والدین مجھے ایک عامل کے پاس لے کر گئے‘ انہوں نے بتایا کہ بیٹا آپ پر جادو اور بندش ہے جس کی وجہ سے آپ کا رشتہ کہیں بھی طے نہیں ہورہا۔ خیر۔۔! انہوں نے مجھے سورۂ مریم اور سورۂ طٰہٰ صبح کے وقت پڑھنے کو کہا اور عشاء کی نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے اسم گرامی یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ تھے جو کہ313 بار تسبیح کرنا تھی ۔ انہوں نے فرمایا صرف ایک ماہ یہ پڑھنا ہے ایک ماہ کے بعد اللہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیاں دور فرمادیں گے۔ میں نے اللہ پاک کا نام لے کر اسی دن وظیفہ شروع کردیا اور جب ایک ماہ ہوگیا مجھے پڑھتے ہوئے تو حیرت انگیز طور پر وظیفے کے ختم ہونے کےتیسرے دن بعد میری بات پکی ہوگئی۔(پوشیدہ‘ بہاولنگر)۔