Search

سورۂ فاتحہ: تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب دو قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (تفسیر مظہری)۔ آیت الکرسی: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (مسند احمد)
سورۃ الزلزال: دو مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (ترمذی)۔ سورۂ قدر: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (مسند احمد) سورۃ التکاثر: ایک مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک ہزار آیات پڑھنے کے برابر ہے۔ (مشکوٰۃ)۔ سورۂ کافرون: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (ترمذی) ۔ سورۂ نصر: چار مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (ترمذی)۔ سورۂ اخلاص: تین مرتبہ پڑھنے کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ (بخاری)۔ نوٹ: قارئین کیلئے خوشخبری کہ اگر آپ رمضان میں درج بالا سورتیں پڑھیں گے تو اس کا ثواب ستر گنا زیادہ ملے گا۔ یعنی اگر آپ تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھیں گے تو اس کا ثواب70 مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کے برابر ملے گا۔ (مہتاب ضیاء، لاہور)