Search

مسافران آخرت
محترم حکیم صاحب کے اسسٹنٹ کیپٹن (ر) حبیب اللہ بلوچ کی اہلیہ محترمہ جو کہ نہایت نیک اور صالحہ خاتون تھیں بقضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ہیں۔٭ تسبیح خانہ کے امام مولانا ولیدالرشیدی صاحب کے سسر محمدانور صاحب فیصل آباد میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں۔ ٭ قاضی انور سراج‘ حکیم محمد اصغر سراج کے بہنوئی محمد رمضان صاحب قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ ٭میاں اصغر علی کے والد میاں اللہ دتہ بورے والا میں انتقال کرگئے ہیں۔نجیب الرحمن صاحب کے سسر جناب عبدالخالق صاحب انتقال کرگئے ہیں۔ ٭راشد فہیم شمسی صاحب کی تائی فوت ہوگئی ہیں۔
قارئین سے ایصال ثواب کی درخواست ہے۔