اس رمضان میں میوزلی کا تجربہ بھی کرکے دیکھئے۔ میوزلی ایک ملی جلی ڈش ہے جس کا اہتمام زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔ اس میں دلیےکو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ ایک دو مٹھی دلیہ رات خوب تیز گرم دودھ میں بھگو کر چھوڑ دیجئے۔ سحر کے وقت اس میں کیلے‘ سیب‘ خربوزے‘ امرود‘ چیکو یا پپیتے میں سے جو بھی پھل موجود ہو کاٹ کر شہد یا تھوڑا سا گڑ ملا کر کھائیے۔ شکر یا مٹھاس سے پرہیز ہو تو صرف پھلوں کا اضافہ ہی کافی ہے۔ جی چاہے تو بادام‘ اخروٹ وغیرہ کا اضافہ بھی آپ کرسکتی ہیں بلکہ چھواروں کا اضافہ زیادہ مقوی اور مفید ثابت ہوتا ہے۔ چھواروں یا بادام کو دودھ میں پکایا جائے گا پھر اس میں دلیہ بھگونے کیلئے شامل کیا جائے گا۔ بہت لذیذ اور قوت بخش ڈش ہے۔ (مسز راشدہ خان)