ہر نماز کے بعد درج ذیل آیت دس بار پڑھ لیں۔ جب کسی بات پر غصہ آئے گا تو توجہ فوراً تدبیر کی طرف چلی جائے گی۔ غصے میں بولنے کیلئے زبان حرکت ہی نہیں کرے گی۔ دو سال سے پڑھ کر آزمارہی ہوں۔ وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ ط وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔ (آل عمران 134)
سورۂ الماعون کا نماز میں خصوصاً فرضوں میں پڑھنےسےگھر کے موذی کیڑے اور چوہے بھاگ جاتے ہیں۔ بہت زیادہ آزمایا ہوا ہے۔
رمضان میں پیاس بالکل نہ لگے:رمضان المبارک میں سحری میں کھجور کا شربت کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد سبز چائے اور سبزالائچی کا قہوہ پینے سے پیاس بالکل بھی محسوس نہیں ہوتی۔ پچھلے سال کے روزوں میں ہم سب گھر والے آزماچکے ہیں۔ (عظمیٰ لاہور)