Search

آج سے دو سال پہلے یہ تحریر شائع کی گئی تھی ان خاتون کا یہ ذاتی آزمودہ عمل تھا الحمدللہ جب سے یہ شائع ہوئی ہے ہر رمضان میں اس کے بہترین رزلٹ آرہے ہیں اور ایسے بچے بچیوں کے رشتے ہورہے ہیں جن کی سالہاسال سے رکاوٹ تھی۔ قارئین کے افادہ کیلئے دوبارہ شائع کی جارہی ہے۔ (ادارہ)
رمضان شریف کی گیارہویں اور بارہویں روزے کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12 نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درودشریف پڑھیں۔ پھر تمام نفل اور درودشریف کا ثواب حضور پاک ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور پاک ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گِڑگِڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ اپنے لیے یا اپنی بہن‘ بیٹی کیلئے اچھے رشتے کی دعا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اگلے رمضان سے پہلے مراد پوری ہوگی۔ یہ نہایت ہی آزمودہ اور آزمایا ہوا وظیفہ ہے۔ میں نے جس کو بھی بتایا اس نے اپنے رب کا شکر ادا کیا۔ میں نے پچھلے رمضان المبارک میں اپنی بیٹی کیلئے یہ وظیفہ پڑھا تھا اللہ کے فضل سے اس سال رشتہ بھی طے ہوگیا اور عید کے بعد اُس کی شادی ہے۔ آپ یقین جانیے اس وظیفے کے پڑھنے کی بدولت بڑی عمر کی لڑکیاں جو اپنی شادی سے ناامید ہوگئی تھیں اللہ کے فضل سے ان کی بھی شادیاں ہوگئی ہیں اور اپنے گھروں میں خوش اور آباد ہیں۔ (مسز محمد حسن اعجاز‘ کراچی)