Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی پڑھنے والی ہوں اس میں دیئے گئے ٹوٹکے اور نسخہ جات سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔ جب بھی گھر میں کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو طبی یا روحانی تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کیونکہ میں گھر میں اکثر نسخہ جات ، ٹوٹکو ں کا استعمال کرتی رہتی ہوں اس کے ساتھ ساتھ وظائف کرنا بھی میرا روز کا معمول ہے۔ ہمارا مشترکہ خاندان ہے ایک ہی مکان میں دو چچا اور میرے والد صاحب ہماری فیملی رہتی ہے۔ سب مجھے پیار سے ’’ٹوٹکے والی‘‘ کہتے ہیں۔ کیونکہ ہر کسی کو میں کوئی نہ کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ بتاتی نظر آتی ہوں۔ کھانسی ، نزلہ و دیگر موسمی بیماریوں سے بچنے کے لیے میں نے گھر میں کوئی بھی دوائی نہیں رکھی ہوئی سوائے عبقری کے شہد کے کمال کا شہد ہے صبح شام کوئی نہ کوئی شہد چاٹ رہا ہوتا ہے کھانے میں خوش ذائقہ اور شہد میں شفاء ہی شفاء ہے۔ چھوٹے بچے جو سکول جاتے ہیں ان کو صبح ناشتہ میں اور رات سوتے وقت لازمی شہد دیا جاتا ہے جس سے وہ موسمی اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ پورا سال ہم اپنے گھر سے شہد کو ختم نہیں ہونے دیتے شہد گھر میں رکھنے کی برکت سے ہمارے رزق میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پورا گھر تمام موذی بیماریوں سے محفوظ ہے۔میرے ایک کزن گائوں سے آئے ان کو شہد پیش کیا تو کہنے لگے کہ اس شہد کا ذائقہ خوشگوار ہے لیکن میں چیک کرنا چاہتا ہوں اس میں ملاوٹ تو نہیں میں نے دعویٰ سے کہا کہ یہ دو نمبر نہیں ہے خالص ہے۔ اس نے کہا کہ ابھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے اس نے ایک روئی کا ٹکڑا منگوایا اس پر شہد لگا کر آگ لگا دی روئی جل کر سیاہ ہوگئی لیکن شہد کا رنگ تبدیل نہیں ہوا یہ دیکھ کر وہ حیران ہوا اور کہنے لگا کہ واقعی تم سچی ہو یہ اصل شہد ہے اور وہ جاتے ہوئے عبقری کا دو کلو شہد گائوں لے گئے۔ (حنا حمید، لاہور)