Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پورا گھرانہ بڑے شوق سے پڑھتا ہے‘ بے شمار ٹوٹکے آزمائے میرے پاس بھی ایک ٹوٹکہ ہے جو میں پیش کررہی ہوں۔جن بہنوں کے ہاں بیماری کی وجہ سے اولاد نہیں ہوتی ان کیلئے میرا خود کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے‘ یقین کیجئے میں نے جس بہن کو بھی بتایا اس نے آزمایا اللہ کریم نے اسے اولاد سے نوازا۔ھوالشافی: سرخ پھٹکڑی باریک پیس لیں ‘ماہواری کے تین دن رات کو پی لیں وہ بھی ایک ہفتہ پرانا دہی جو بالکل سٹرا ہوا ہو‘ تین گلاس کے جتنا لے کر رکھ لیں۔ ماہواری سے ایک ہفتہ پہلے دن اگر یاد ہوں تو تین رات ایک چمچہ پھٹکڑی سرخ پورا چمچ ہوتو بہتر ہے نہیں تو آدھی چمچ جس نے بھی کھایاہے اللہ تعالیٰ نے اسے اولاد جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ ہاں اگر کسی کے بچہ دانی میں گند کچرا ہو‘ نلوں میں تو ماہواری کی تیسری رات سے کالی مرچ کے برابر کھانی اور لونگ کے جتنا برابر بچہ دانی میں رکھنا ہے جس سے بچہ دانی میں رکا گند نکل جاتا ہے۔ بچہ دانی صاف ہو جاتی ہے جیسے عورتیں لیڈی ڈاکٹر سے صفائی کرواتی ہیں یہ بھی تین راتیں کرنی ہے یہ دو طریقے ہیں پہلا عمل بھی آزمایا ہوا ہے اور دوسرا عمل بھی بے اولادی کیلئے بہترین ہیں یہ عمل ان لوگوں کے بتائےہوئے ہیں جن کو چھ سات سال اولاد نہیں ہوئی ان کو اللہ تعالیٰ نے اولاد سے نوازا ہے۔