Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ہاتھ کھردرے‘ سخت‘ لائنیں‘جلد پھٹی غرض انتہائی بدصورت تھے‘ میں اپنی کزنز سے بھی ہاتھ چھپا کر رکھتی تھی‘ میں نے بہت علاج کروایا‘مجھے کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا‘ یقین کیجئے میرے ہاتھ ایسے نرم ملائم اور خوبصورت ہوگئے جیسے کسی بچے کے ہوتے ہیں۔بازار میں کسی بھی میڈیکل سےسٹور سے ایک ٹیوب’’ایفی ڈیکس‘‘Effidexلیں اور ساتھ صوفی سوپ (کپڑے دھونے والا صابن) یا کوئی بھی دیسی صابن لیں‘ ہمیشہ ہاتھ صرف اسی سے دھولیں‘کبھی بھی خوشبودار صابن سے ہاتھ نہ دھوئیں‘ ان میں کیمیکل ہوتا ہے۔میرا آزمودہ قارئین ضرور آزمائیں۔(سعدیہ ثاقب‘ گجرات)