Search

حضرت جی! آپ کے درس سننے کے بعد جب یہ حقیقت مجھ پر کھلی کے مکافات عمل کیا ہوتا ہے تب سے مجھے خود سے زیادہ اپنی آنے والی نسلوں کی فکر رہتی ہے کہ کہیں میری خطائوں کی سزا ان کو نابھگتنی پڑے۔ کیونکہ میرے نانا کے خاندان میں ایسے بڑے گزرے ہیں جنہوں نے مخلوق کو بہت ستایا۔ جیسا کہ میرے نانا کے بارے میں میری ماں اور میری خالہ نے بتایا کہ وہ اپنی ہی بیٹیوں پر غلط نظر رکھتے تھے اور کئی لوگوں کی بددعائیں بھی لیں‘ انہوں نے کئی لوگوں کے گھر تڑوائے جس کے نتیجے میں خود اس حالت میں فوت ہوئے کہ اپنا پاخانہ خود کھا جاتے تھے‘ غسل دینے لگے تو جسم الگ الگ ہونے لگتا۔ آخر گٹھڑی بناکر قبر میں ڈال آئے‘ یہ لوگو ں نے بتایا کیونکہ ان کی موت پر ان کے پاس اپنا کوئی نہیں تھا اور لوگوں نے کہا کہ آپ کے نانا نے اپنے مرشد کی بھی بے ادبی کی تھی جس کا اقرار میرے ماموں نے بھی کیا اور میرے نانا نے جو مخلوق کی بددعائیں لیں اس کے نتیجے میں ان کی پانچ میں سے تین اولادوں کی شادیاں ناکام ہوئیں‘ ایک بیٹا ایکسیڈنٹ میں فوت ہوگیا باقی ایک بیٹی کی شادی تو ٹھیک چلی لیکن انہوں نے باپ کو معاف نہیں کیا اور دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی دو دو شادیاں ہوئیں جن میں ایک میری ماں تھی‘ ان کی دونوں شادیاں ہی ناکام اور غربت کا منہ دیکھتے گزری‘ یہ تو اب کئی سالوں سے اپنے بڑوں کی طرف سے استغفار کرنا شروع کیا تو تسلی ہوئی اور یہ آنکھ آپ کے درس کی بدولت کھلی کہ استغفار صرف اپنے لیے نہیں کیا جاتا بلکہ پچھلی نسلوں کی طرف سے بھی کرنا چاہیے۔ اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ اللہ نے میرے نانا کو بخش دیا ہوگا آپ بھی ان کے لیے دعا فرمادیجئے گا۔ مجھے نانا کا واقعہ لکھتے اور دوسروں کو بتاتے بڑا خوف آتا ہے میں نے بس اس نیت سے بتا دیا کہ شاید کسی کے لیے سبق بن جائے اور اس لیے کہ اس واقعہ کو دیکھ کر میں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے فکر مند رہتا ہوں کیونکہ یہ میرے گھر کا واقعہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کے ایک نانا کی وجہ سے ان کے بچے نجانے کتنی خیروں سے محروم ہوگئے تو اپنی نسلوں کے بارے میں اللہ سے بہت ڈرتا ہوں اور ہمیشہ وہ عمل کرتا رہتا ہوں جس کا فائدہ نسلوں کو بھی ملے اور مجھے بھی۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب میں تسبیح خانہ سے ہمیشہ جڑا رہوں گا۔ دعا فرمائیں کہ اللہ مجھے اور میری نسلوں کو سدا تسبیح خانے سے جوڑے رکھے۔ کہیں کسی خطا کی وجہ سے پتا نہ کٹ جائے۔