Search

جس عورت کے ہاں لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں اور وہ لڑکے کی خواہشمند ہو ۔ جب حمل کے آثار ظاہر ہوں تو خاوند یہ عمل خود کرے۔ یَامَتِیْنُ خاوند پڑھ کر عورت کے پیٹ پر اپنی سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے ناف کے مقام پر گول دائرہ بنائے۔ انگلی اٹھالے‘ دوسری دفعہ پھر یَامَتِیْنُ پڑھ کر پھر ناف کے اردگرد خاوند گول دائرہ بنائے۔ اسی طرح 70 مرتبہ یَامَتِیْنُ پڑھے ستر دائرے بنائے۔ عمل صرف ستر بار ایک ہی دن میں کرے۔ دوبارہ یہ عمل نہیں کرنا۔
نوٹ: یَامَتِیْنُ پڑھ کر مرد اپنی انگلی پر ہر دفعہ دم کرکے پورا گول دائرہ بنائےگا۔ ایک دائرہ مکمل کرکے دوسرے دائرے کیلئے انگلی اٹھا کر دوبارہ یَامَتِیْنُ پڑھ کر انگلی پر دم کرکے دائرہ بنائے۔ ستر مرتبہ کرنے سے ان شاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا۔ یہ عمل میں نے عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں پڑھا تھا‘ الحمدللہ جیسا لکھا ویسا ہی پایا ہے۔ قارئین عبقری کیلئے دوبارہ لکھ رہا ہوں شاید کسی مسلمان کی دوبارہ اشاعت کی وجہ سے دلی خواہش پوری ہوجائے۔ (ساجد‘ چیچہ وطنی)