Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے چند سال ہوگئے ہیں‘ دو سال سے ٹائیفائیڈ اور شوگر کی وجہ سےبہت کمزور ہوگئی تھی اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا چھ ماہ پہلے اتوار کی صبح نمازفجر کے بعد شفائیہ دعا میں شامل ہوئی‘ شیخ الوظائف سے اسم اعظم کا روحانی دم کروایا۔اسی وقت طبیعت کافی سنبھل گئی‘ جسم ہلکاپھلکا ہوگیا۔(م۔پ‘ میاں چنوں)
مکان کرائے پر چڑھ گیا: ایک سال سے میرا مکان کرائے پر نہ چڑھ رہا تھا‘ نامعلوم کیا وجہ تھی لوگ آتے دیکھ کر بات کرکے چلے جاتے مگر پلٹ نہ آتے‘ اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ گھر میں دم شدہ اگربتی جلائی‘ اسی ماہ مکان بہترین کرائے پر چڑھ گیا اور بہت اچھے کرائے دار نصیب ہوئے۔(عالیہ‘ لاہور)
وزن پڑنا ختم ہوا: رات کو سوتے ہوئے اچانک میرے اوپر وزن پڑتا تھا‘ جس کی وجہ سے میں چیختی ہوئی اٹھ بیٹھتی‘ والدین بہت پریشان تھے‘ اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ میں اسی ماہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ الحمدللہ ہرماہ دم کرواتی ہوں‘ بالکل ٹھیک رہتی ہوں۔ (ک، قصور)۔ روحانیت کا سمندر: شیخ الوظائف سے ہر ماہ اسم اعظم کا دم کرواتا ہوں‘ روحانیت کی انوکھی دنیا میں کھوجاتا ہوں‘ جاگتی آنکھوں سے ایسے ایسے مناظر دیکھتا ہوں کہ خود حیران رہ جاتا ہوں۔ اللہ شیخ الوظائف کو اسی طرح مخلوق میں فیض بانٹنے کی توفیق دے۔ آمین!